اوگرا ایک بار پھر عوام کو ان دی لائن آف فائر کرنے کے لیے سرگرم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 13:02 شام

 

لاہور(نیوزڈیسک)اوگرا نےنومبر میں عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔ ڈیزل چھ روپے انہتر پیسے اور پٹرول پچاسی پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کے لیے سمری وزیراعظم کوبھجوائی جائے گی۔ امکان ہے کہ ماضی کی طرح عمران خان کے  اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے باعث عین موقع پرقیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردے گی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد خام تیل کی قیمت پچاس ڈالرفی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ جس کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹ

ی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے۔ جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں پچاسی پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 69پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چارروپے 47پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 97پیسے فی لٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری جلد وزیراعظم کوارسال کی جائے گی،اوگراکی سمری کی قیمتوں پروزارت خزانہ اوروزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے۔ نئی قیمتیں منظور ہونے پریکم نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔