کیا آپ جانتے ہیں اوکے کا کیا مطلب ہے؟اگر نہیں تو جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 26, 2017 | 22:17 شام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر یہ کہا جائے کہ انگریزی لفظ اوکے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں سے ایک ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ بات بات پر  اوکے بولتے ہو ئے آپ نے کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟دراصل یہ لفظ پرانی انگریزی کے دو الفاظ" عال کورکٹ"کا مخفف ہے جن کا مطلب ہے "سب ٹھیک ہے"۔ انیسویں صدی کے وسط میں امریکی شہرو ںبوسٹن اور نیویارک میں غیر روایتی الفاظ کا استعمال عام تھا اور بڑے لفظوں کومختصر کر کے بولنا بہت پسند کیا جا تاتھا ۔اس دور میں" یو نو"کی جگہ کے واے اور" عال رائیٹ" کی جگہ او ڈبلیو جیسے مخفف عام استعمال کئے جاتے تھے ۔اگرچہ ان میں سے اکثر مخفف وقت کے ساتھ ختم ہو گئے ،مگر ایک سیاستدان کی وجہ سے  اوکےکا استعمال جاری رہا۔یہ سیاستدان وین بورین تھے جن کا عرف عام "اولڈ کینکڈ ہوکر"تھا اور ان کے ساتھی اور کارکن انہیں مختصر ًا اوکے کہتے تھے اورانہوں نے ایک اوکے کلب بھی بنارکھاتھا۔اگرچہ اس لفظ کا تعلق سیاست سے توختم ہو گیالیکن "سب ٹھیک ہے" یا" ٹھیک" کے معنوں میں اس کا استعمال اب بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے ۔