پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے دس، پچاس، سو اور ایک ہزار والے کرنسی نوٹ یکم دسمبر 2016ء سے منسوخ ہوجائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 18:16 شام

کراچی(مانیٹرنگ)

پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے دس، پچاس، سو اور ایک ہزار والے کرنسی نوٹ یکم دسمبر 2016ء سے منسوخ ہوجائیں گے۔

پرانے ڈیزائن کے ان نوٹوں کی تبدیلی کے لیے 30نومبر 2016ءتک قریبی بینک برانچ یا اسٹیٹ بینک کے دفاتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

یکم دسمبر 2016ءسے 31دسمبر 2021ء تک یہ نوٹ صرف اسٹیٹ بینک کے دفاتر سے تبدیل کرائے جاسکیں گے، البتہ نئے ڈیزائن والے دس، بیس، پچاس، سو، پانچ سو، ایک ہزار اور پانچ ہزار والے بینک نوٹ بدستور قابل قبول رہیں گے۔

iv>