بوڑھے افراد کے لیے گوشت کا استعمال کیوں مضر صحت ہے؟جانیے اس تازہ ترین تحقیق میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 09:37 صبح

لندن (ویب ڈیسک)امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ دہ گوشت کھانے والی معمر خواتین میںحرکت قلب بندہوجانےکا امکان بڑھ جاتا ہے ۔حالیہ شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق زیادہ دہ گوشت کھانے والی معمر خواتین میںحرکت قلب بندہونےکا امکان ان خواتین کی نسبت ذیادہ ہوتا ہے جو کہ پروٹین کی اپنی ضرورت ذیادہ تر سبزیوںسے پوری کرتی ہیں۔ امریکہ میں رہوڈز آئی لینڈ یونیورسٹی کے ماہر محمد فراس بار نے مطالعاتی تحقیق کے حوالہ سے بتایا کہ ایسی معمر خواتین جنہوں نے پوروٹین کی ضرورت پوری کرنے کےلئے گوشت کھایا ان میں حرکت قل

ب بند ہونے کی شرح بہت زیادہ رہی جبکہ اس کے مقابلہ میں ایسی معمر خواتین جنہوں نے پروٹین کے لئے زیادہ تر سبزیاں استعمال کیں ان میں مذکورہ بالا خواتین کے مقابلہ میں حرکت قلب بند ہونے کی شرح بہت کم پائی گئی ۔امریکن ہارٹ ایسو سی ایشن نے سفارش کی ہے کہ پروٹین اور دیگر غذائی اجزاءکے حصول کےلئے ذیادہ تر سبزیان اور پھل کھائے جائیں۔