امریکی بابا جی نے اپنی 100 ویں سالگرہ پر ایسی خواہش کر ڈالی کہ سب ایک دوسرے کے منہ تکنے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 08:12 صبح

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکہ معمر بزرگ  نے اپنی سالگرہ پر دلچسپ خواہش کا اظہار کیا جس میں اس نے دوبارہ اپنی پرانی کمپنی میں ملازمت مانگ لی ہے۔

نیوجرسی کے بِل ہینسن نامی شہری کو ریٹائرڈ ہونے سے نفرت ہے اور ان کی یہ بات ان کی پرانی کمپنی نے سن لی اور انہیں عین سالگرہ والے دن کام پر بلایا۔ جب وہ اپنی کمپنی پہنچے تو وہاں سارے پرانے دوست ان کے منتظر تھے جنہوں نے بِل کیلئے خاص کیک کا انتظام کررکھا تھا اور سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ کھڑے ہوکر تالیاں بج

اتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا۔ اس روز 100 سالہ بِل ہینسن نے پورے دن کام کیا اور انہیں ایک ڈالر معاوضہ دیا گیا۔سالگرہ منانے اور معاہدے پر دستخط کرنے کے 15 منٹ بعد بِل نے کام شروع کردیا۔ ہینسن نے اس کمپنی کی 32 سال خدمت کی اور 97 سال کی عمر میں بڑی مشکل سے ریٹائر ڈہوئے کیونکہ وہ ریٹائرڈنہیں ہونا چاہتے تھے