جادوگرنی کی خودکشی کی کوشش اور بجلی کا کھمبا: ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جدید سائنس بھی حیرت میں مبتلا ہوگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 02, 2017 | 04:18 صبح
نائیجر ( ویب ڈیسک) نائیجیریا میں ایک 80 سالہ خاتون خودکشی کرنے کیلئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی مگر جب اس نے تاروں کو چھوا تو ایسا حیران کن واقعہ پیش آ گیا کہ دیکھنے والوں نے اسے جادوگرنی قرار دیدیا۔ رپورٹ کے مطابق جب اس خاتون نے کھمبے پر چڑھ کر تاروں کو ہاتھ لگایا تو اس پر بجلی بے اثر رہی اور وہ دوبارہ زندہ کھمبے سے واپس اتر آئی۔ جب وہ کھمبے سے اتری تو لوگوں کی بڑی تعداد اسکے گرد جمع ہو گئی جنہوں نے اسے جادوگرنی قرار دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق علاقے میں اس خاتون کے متعلق ایک افواہ یہ بھی گردش کر رہی ہے کہ وہ جادوگرنیوں کی ایک میٹنگ سے اڑتی ہوئی واپس آ رہی تھی اور تاروں میں پھنس گئی اور جب وہ کھمبے سے نیچے اتر رہی تھی تو لوگوں نے اسے دیکھ لیا۔انٹرنیٹ پر خاتون کی کھمبے سے اترتے ہوئے بنائی گئی تصاویر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔ تصاویر پر ایک شخص نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جادوگرنی نہیں ہو سکتی۔ اگر یہ جادوگرنی تھی تو اسے کھمبے سے نیچے اترنے میں دیگر افراد کی مدد کی ضرورت نہ ہوتی۔