یکم نومبر کو پھر عوام پر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 30, 2016 | 12:41 شام

لاہور(ویب ڈیسک)یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافہ کے ساتھ 66 روپے 56 پیسے ہوجائے گی، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔مذکورہ سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی ک

ا تیل 6 روپے 75 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔منظوری کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافہ کے ساتھ 66 روپے 56 پیسے ہوجائے گی۔