ردالفساد افغانیوں پر بھاری پڑ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 24, 2017 | 04:34 صبح

راولپنڈی (مانیٹرنگ ) راولپنڈی میں رینجرز اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن میں 8مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔
جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی میں پیرودھائی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ آپریشن کیا جس میں افغان باشندوں سمیت 8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ آپریشن قائدآباد،صفدرآباد،فوجی کالونی پیرودھائی بس اسٹینڈمیں کیاگیا جس میں رینجرز اور پولیس کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔آپریشن کے دوران گھرگھر چیکنگ اورمشکوک افرادکی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔