غفلت، گھپلے یا غیر ذمہ داری،اورنج ٹرین کے ٹھیکیدار کے پھٹے چُک دیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 03, 2016 | 19:46 شام

لاہور (نیوزڈیسک) اورنج لائن ٹرین کے کنٹریکٹر مقبول کولسن کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔ ایل ڈی حکام نے پولیس کیساتھ مل کر مقبول کولسن کی تینوں سائٹس پر کنٹرول سنبھالتے ہوئے کنٹریکٹر کو اپنی مشینری فوری اٹھانے کا حکم دیدیا ہے۔ایل ڈی پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر خان کا کہنا ہے کہ مقبول کولسن کے پاس800بلاکس بنانے کا18 ارب کا ٹھیکہ تھا لیکن 4 ماہ میں صرف 16 بلاکس پر کام ہوسکا ہے۔ اگر اسی سست روی سے کام جاری رہا تو تقریباً پانچ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔مقبول کولسن کو آج ۳ ستمبرکو شام 6 بجے نوٹس جاری کیا گیا کہ و
ہ اپنی سائٹس پر سے مشینری لے جائیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین لائن مظہر خان کا کہنا ہے کہ مقبول کولسن کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کریں گے، جبکہ ٹینڈر دوبارہ جاری کیا جائے گا۔