سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کےلئے بڑا حکم جاری کردیا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 11:14 صبح

 


کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیارے چیکنگ کے لیے گراو¿نڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئرلائن کے تمام اے ٹی آر طیارے جانچ پڑتال کے لیے گراو¿نڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے اے ٹی آر طیارے مختصر وقت کے لیے چیکنگ پر جائیں گے اور طیاروں کی ہینگر میں چیکنگ کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ترجمان کے مطابق اس سے قبل اے ٹی آر طیارے 500 گھنٹوں کی اڑان کے بعد چیک ہوتے تھے تاہم حویلیاں طیارہ حادثے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیاروں کی جانچ پڑتال کا دورانیہ کم کرکے 100 گھنٹے کردیا ہے اور طیاروں کو چیک کرنے کے احکامات سول ایوی ایشن ائیروردنیس ڈائریکٹ نے دیئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 دسمبر کو پی آئی اے کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں جنید جمشید اور طیارے کے عملے سمیت تمام 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والا قومی ایئرلائن کا اے ٹی آر طیارہ تھا۔