نواز حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا،گیس صارفین کے لیے انتہائی بری خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 20:16 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)وفاقی حکومت نے گیس کے صنعتی کنکشن پر پابندی کے خاتمے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم کی دستاویزات کے مطابق گیس کی قلت کی وجہ سے حکومت نے4 اکتوبر 2011کو گیس کے نئے صنعتی و کمرشل کنکشنز کی فراہمی پر عارضی پابندی عائد کی تھی۔

سندھ سرمایہ کاری بورڈ، پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجر تنظیموں کی طرف سے بار بار حکومت سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ نئے صنعتی و کمرشل کنکشنز کی فراہمی پر پابندی ختم کی

جائے لیکن حکومت نے فی الحال پابندی کے خاتمے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ابھی ملک میں گیس کی شدید قلت موجود ہے جس کی وجہ سے انڈسٹری کو نئے کنکشن فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نےذرائع کو بتایا کہ ملک کی توانائی کی ضروریا ت کو پورا کرنے کے مقصد سے روایتی اور غیر روایتی وسائل دریافت کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں.پاکستان کے پاس توانائی کے بڑے وسائل موجود ہیں اور ان کا استعمال کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے تاہم اس وقت پاکستان کی طلب اور توانائی کی فراہمی کے درمیان بہت بڑے فرق کا سامنا ہے۔