پاناما کے معاملے پر افتخار چوہدری نے راز کھول دیا‘ سپریم کورٹ کس کو سزا دے گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 17:42 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ پانامالیکس پر سپریم کورٹ کسی کو بھی سزا نہیں دے گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے تاہم سپریم کورٹ پاناما کے معاملے پر کسی کو سزا نہیں دے گی، حکمرانوں سمیت جس کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات ہیں ان کو چاہئے کہ وہ لیت ولعل سے کام لینے کے بجائے خود کو صفائی کے لئے قانون کے سامنے پیش کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے

خلاف سب سے پہلے ہم نے ریفرنس دائر کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا، نوازشریف کو بھی آئین اور قانون کے سامنے پیش ہونا چاہئے۔
اسلام آباد میں حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج اور اس کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ طیبہ کے حوالے سے افتخارچوہدری کا کہنا تھا کہ طیبہ قوم کی بیٹی ہے اسے انصاف ملنا چاہئے اگرضرورت پڑی تو میں اس کی بھرپور مدد کروں گا۔