کینیڈا میں شور مچاتا پنجابی خاندان، پولیس والے چپ کروانے کے لئے ان کے گھر گئے تو ان کے ساتھ کیا کیا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2018 | 18:50 شام

اوٹاوا(مانیٹرنگ رپورٹ) جو آدمی پنجابی ثقافت سے آگاہ ہے وہ بخوبی جانتا ہو گا کہ کوئی بھی تہوار یا تقریب ہو، پنجابی اسے خوب دھوم دھڑکے سے مناتے ہیں۔ گزشتہ روز کینیڈا میں بھی ایک پنجابی خاندان نے سڑک پر ہی پارٹی کرنی شروع کر دی اور ان کے شورشرابے سے تنگ آ کر گوروں نے پولیس بلا لی لیکن پولیس کے ساتھ بھی پنجابیوں نے ایسا کام کر دیا کہ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ خاندان جس میں 5کے قریب مرد اور چار خواتین ہوتی ہیں، گاڑی میں بلند آواز میں پنجابی گانے لگا کر ہلہ گلہ کر رہے

ہوتے ہیں۔

گورے پولیس کو فون کرکے بتاتے ہیں کہ یہاں کچھ لوگ آواز کی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں اور ہمارا سکون انہوں نے غارت کر رکھا ہے۔ اس پر پولیس وہاں پہنچ کر انہیں روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ لوگ رکنے کی بجائے الٹا پولیس کو بھی اپنے ہلے گلے میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پولیس میں بھی ایک سکھ آفیسر ہوتا ہے۔ پولیس انہیں روکنے میں تو ناکام رہتی ہے تاہم آفیسرز خود ایک طرف ہو کے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اس واقعے کی ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہے جہاں بہت سے لوگ پنجابیوں کی شورشرابے کے ساتھ تقریبات برپا کرنے کی روایت کو سراہ رہے ہیں تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ اچھا نہیں ہے۔ ان لوگوں کو آس پاس موجود افراد کے سکون کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔