آسٹریلیا کیخلاف کونسے پاکستانی باﺅلر نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائے گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 26, 2017 | 15:20 شام
ایڈیلیڈ( مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریزمیں پاکستان کی جانب سے حسن علی کامیاب ترین باﺅلررہے انہوں نے5میچوں میں45اووروں میں308رنزدے کر25.66کی اوسط سے 12وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپرمحمدعامرنے5میچوں میں49.2اووروں میں283رنزدے کر35.37کی اوسط سے 8وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرجنیدخان نے4میچوں میں37اووروں میں241رنزدے کر48.20کی اوسط سے 5وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرعمادوسیم نے4میچوں میں37اووروں میں200رنزدے کر50کی اوسط سے 4وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرمحمدنوازنے ایک میچ میں8اووروں میں48رنزدے کر48کی اوسط سے ایک کھلاڑی کوآﺅٹ کیا۔