برج خلیفہ سے عقاب کے ساتھ زمین کا سفر۔۔۔ کیسے؟ جانیے اس خبر میں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):دبئی میں ایک عقاب نے کیمرے کے ساتھ دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے زمین تک پرواز کی ہے۔درشن نامی عقاب کی پشت پر ویڈیو کیمرہ نصب تھا اور 829.8 میٹر بلند عمارت سے زمین پر پرواز کے دوران کیمرے سے براہ راست مناظر نشر کیے گئےدرشن کامیابی سے زمین پر موجودہ اپنے تربیت دینے والے اہلکار جیکوس اولیور کے ہاتھوں میں اتر گئے۔اس پروگرام کا انعقاد پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے فریڈم نے کیا تھا تاکہ شکار کرنے والے پرندے کی معدوم ہوتی نسل کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ادارے کے مطابق بلند ترین عمارت سے عقاب کے پرواز کرنے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔درشن کی پشت پر نصب کیمرے کا ورزن 300 گرام تھا جو عقاب کے وزن کا تقریباً دس فیصد تھا۔درشن کی افزائش پیرس کے علاقے تونون میں واقع افزائشِ نسل کے ایک مرکز میں کی گئی ہے۔ادارے فریڈم کے مطابق امید ہے کہ پرواز یہ اس بات کی علامت ہو گی کہ انسان اور فطرت ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ادارے کے ڈائریکٹر رونلڈ مینزل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ عقاب ایک علامت ہے کہ چیزیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ عقاب کی نسل کبھی خطرے میں تھی لیکن افزائش کے پروگرام کی وجہ سے اب یہ خطرے سے باہر آ گئی ہے۔‘ اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں اضافی بھی ہو جائے گا۔