پاک فضائیہ کا ایک اور اعزاز: پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 02, 2017 | 07:23 صبح

لندن (ویب ڈیسک) رائل ائیر فورس کے سربراہ سر اسٹیفن جان ہیلیئر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔پاک فضائیہ کی درخشاں تاریخ میں ایک اور سنہرا باب رقم ہوگیا، پاکستان ایئرفورس کا اسکواڈرن 9 برطانوی شاہی فضائیہ کے نمبر 9 اسکواڈرن کے ہم پلہ قرار دے دیا گیا ۔

پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق ملٹی رول نمبر 9 سکواڈر

ن کی فہرست افتخار میں ایک اور قابل رشک و آفریں اضافہ ہوا، شاہینوں کے اس اسکوارڈن کو برطانوی رائل فضائیہ کے مشہور زمانہ نمبر 9 سکواڈرن کا جڑواں قرار دے دیا گیا۔پاک فضائیہ کے اس عظیم اسکوارڈن کو یہ اعزاز پی اے ایف بیس مصحف پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں ملا ،تقریب میں رائل ائیر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل اسٹیفن جان ہیلیئر مہمان خصوصی تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب میں ایک نوآموز پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں ماضی کی رائل پاکستان ائیر فورس کے چار برطانوی کمانڈر ان چیفس کی کاوشوں کوسراہا اورکہاکہ پاک فضائیہ کے آنے والے سربراہوں نے اسے پاکستان کی ایک طاقتور اورموثرفضائی قوت میں تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔رائل ائیر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر سٹیفن جان ہیلیئر کاکہناتھا کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے اور اپنے ملک کا پرچم سر بلند کر چکی، دونوں مشہور اسکواڈرنز کی یہ رفاقت ان کی قابلیت میں مزید بہتری پیدا کرے گی ۔اس سے قبل رائل ائیر فورس کے سربراہ نے ایف سولہ طیاروں کی فارمیشن کا فلائی پاسٹ دیکھا، دونوں ائیرچیفس نےدو مختلف طیاروں میں بیٹھ کر فلائنگ مشن میں حصہ لیا۔پاک فضائیہ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی غیر ملکی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ ایک فضائی مشن میں شرکت کی