حافظ سعید کی گرفتاری کس کے دباﺅ پر ہوئی۔۔۔۔۔چین نے پردہ فاش کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 10:39 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی کا فیصلہ پاکستان نے خود کیا ، چینی وزارت خارجہ نے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ ذرائعکے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو نظربند کرنے کا فیصلہ خود کیا
جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے انسداد دہشت گردی پر مذاکرات کیلئے چینی وفد پاکستان کا دورہ کرے گاانہو نے بتایا کہ نائب چینی وزیر خارجہ چھینگ کو

پنگ کی قیادت میں ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں دونوں ممالک کے مابین انسداد دہشت گردی کے حوالے سے باہمی تعاون پر گفتگو کی جائے گی۔