”کھیل کا میدان سجنے والا ہے“ معروف فٹبالر رونالڈو نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 10:23 صبح

برازیلیا (مانیٹرنگ رپورٹ) معروف اور شہرہ آفاق برازیلین فٹبالر رونالڈینو نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، رونالڈینو پاکستان میں میچ بھی کھیلیں گے۔پی ایس ایل کے بعد پاکستان کے فٹبال فینز کیلئے بھی خوشی خبر آگئی، غیر ملکی خبر رساں
ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق معروف برازیلین فٹ بالر رونالڈینو رواں برس پاکستان آئیں گے، صرف دورہ ہی نہیں کریں گے، بلکہ پاکستان میں میچ بھی کھیلیں گے۔رونالڈینو اس سال پاکستانی میدان میں ایکشن میں بھی نظر آئیں گے۔