پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن کر سب کو حیران کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 12, 2017 | 18:27 شام

گیانا(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر نہ صرف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا اعزاز آسٹریلیا کو حاصل ہے جو اب تک 554 میچز میں اپنے حریفوں کو پچھاڑ چکی ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان اور بھارت 459 میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے لیکن گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری میچ میں شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پاکستان ایک روزہ کرکٹ میں 460 میچز جیت کر سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ جس نے سب کو حیران کر دیا۔۔۔۔