اہم شخصیت کا پاکستان دورہ ‘ اب کن چیزوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 14:00 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات کو بلند سطح تک لے جانے میں اہم کردارادا کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جاوید ملک نے بتایاکہ بحرین کے وزیر خارجہ پانچ فروری سے سات فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیرخارجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا۔ دونوں ملکوں کی خارجہ امور کی وزارتوں کی مدد سے پاکستان اور بحرین کے تعلقات میں بے مثال وسعت پیدا ہوئی ہے۔ بحرین کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورہ میں اہم مذاکرات کریں گے۔اس موقع پربحرین کے وزیرخارجہ وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگراعلی سیاسی وحکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے