پاکستان ایشیا میں گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام میں پہلی پوزیشن پر آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 14, 2017 | 07:30 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا رگبی کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان رگبی یونین ایشیا میں گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام میں نمبر ون پوزیشن پر آگیا۔ پاکستان رگبی یونین 2017ء کے پہلے کوارٹر میں 23349 کھلاڑیوں کیساتھ نمبر ون ہے۔ بھارت 17880 کے ساتھ دوسرے، قازقستان 10398 کے ساتھ تیسرے، یو اے ای 7398کے ساتھ چوتھے ، ازبکستان 4486 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 31 ممالک ایشیا رگبی کے اس پروگرام کا حصہ تھے۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ اور گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے انچارج شکیل احمد ملک کا کہنا تھا کہ یہ ہماری گزشت

ہ کئی ماہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔