پاکستان میں ایک اور شہر کا اضافہ ہونے جارہا ہے کیونکہ۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 13:17 شام


اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ )سپریم کورٹ نے کوہستان کو 2اضلاع میں تقسیم کرنے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومتی نوٹیفکیشن بحال کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے کوہستان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کے پی کے حکومت کے کوہستان کو اپر اور لوئر اضلاع میں تقسیم کرنے کا حکومتی نو ٹیفکیشن بحال کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ اضلاع کی تقسیم آئین نہیں ایکٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔