سال کے پہلے ہی دن پاکستان کو بھارت کےخلاف بہت بڑی کامیابی مل گئی، بھارت پوری دنیامیں رسوا ہو کر رہ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 12:21 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کے دفترخارجہ نے بتایاہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی پاکستان پرپابندیوں کی قراردادمسترد کردی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ بھارت نے پاکستان پرداعش اورالقاعدہ کی مددکاالزام لگایا۔ترجمان کاکہناتھاکہ بھارت نے سیاسی ایجنڈاپوراکرنے کیلئے قراردادجمع کرائی۔ ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیاکہ دہشت گردی بھارت کی ریاستی پالیسی کاحصہ ہے۔

پاکستان میں بھارت دہشت گردی کرانے اورمعاونت میں ملوث ہے۔دفترخارجہ کا کہناتھاکہ پاکستان بھارت

ی معاونت سے ہونےوالی دہشت گردی کاشکارہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سے را کے ایجنٹ کلبھوشن کی گرفتاری اوراعترافی بیان اس کاواضح ثبوت ہے۔ترجمان نے واضح کیاکہ انسداددہشت گردی کے حوالے سے بھارت کاکردارمشکوک ہے۔