سپریم کورٹ میں پاناما فیصلہ سنانا شروع کردیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 09:18 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ سنانا شروع کردیا ہے۔  سپرم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں جسٹس آصف سعید کھوسہ پاناما کیس کا پہلے سے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنا رہے ہیں۔ اس موقع پر کمرہ عدالت سیاسی رہنماؤں، وکلا رہنما اور سیاستدانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ جن میں وفاقی وزرا سمیت اہم ترین حکومتی رہنما، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے سرکردہ لیڈر، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی شامل ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل پانچ رکنی بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے بعد پانامہ کیس کا فیصلہ 23 فروری کو محفوظ کیا تھا۔ 57 روز فیصلہ محفوظ رکھے جانے کے بعد سپریم کورٹ کی عدالت نمبر 1 میں فیصلہ سنایا جارہا ہے۔