مارلن سیمیولز نے پاکستان آنے کیلئے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 13, 2017 | 08:26 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر مارلن سیمیولز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی سکیورٹی کو سراہتے ہوئے پاک فوج میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا۔پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی نمائندگی کرنے والے مارلن سیمیولز نے لیگ کے فائنل کے حوالے سے ٹویٹرمیں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں سکیورٹی اعلی درجے کی تھی“۔سیمیولز نے پاک فوج کے سربراہ کو
مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اگرمیرے بازو پر بیج لگا دیں گے تو میں پاکستان آﺅں گا اور جب بھی آپ مجھے فوج کا حصہ بنانا چاہیں میں پاک فوج کا حصہ بنوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں جمیکا میں ایک جنرل ہوں اسی لیے میں لاہور میں آرمی وردی میں تھا میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اس جیت کے ساتھ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے اور جلد ملاقات ہوگی کیونکہ میں دوبارہ پاکستان ا?ﺅں گا۔مارلن سیمیولز نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے ہماری اس کوشش کو سراہنے پر فخر ہے، میرے لیے پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا بہت خطرناک تھا لیکن اس کامیابی کے پیچھے ٹیم کی کوششیں ہیں اور پاک فوج کی بدولت ہوا جنہوں نے اعلی درجے کی سکیورٹی فراہم کی۔پشاورزلمی کے بلے باز نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ پاکستان میں جلد بین الاقوامی کرکٹ واپس ا?ئے گی اور میں بھی پاکستان آﺅں گا۔ جمیکا میں بہت سارے پاکستانی میرے دوست ہیں اور میرے دل میں پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مرتے دم تک پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے مہم میں حصہ لوں گا۔