نئے سال کے آغاز پر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کو بندے کا پتر بننے کا پیغام دیدیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 03:57 صبح

راولپنڈی(مانیٹرنگ)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطےکے وسیع تر مفاد میں ہے جب کہ خطے کے امن واستحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت اپنے افغان ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے سال نو پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان

پاک فوج کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے افغان حکام کے ساتھ امن و استحکام کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا جب کہ  افغان قیادت نے آرمی چیف کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے جب کہ خطے کے امن واستحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔