بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے پاکستان د یکھیں پروگرام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 18:53 شام

 

واشنگٹن (مانیٹرن) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستان نژاد امریکی نوجوانوں کے لئے ” پاکستان د یکھیں“ پاکستان نامی پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی نو جوانوں اور پاکستانی پیشہ ور ماہرین اور کمیو نٹی کی تنظیموں کو وہاں مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔امریکا میں پاکستانی سفارت خانے نے بتایا کہ ا س منصوبے کے تحت پاکستانی سفارتخان

ہ پاکستان نژاد امریکی نوجوانوں کے گروپوں کے پاکستانی مختلف شہروں اور علاقوں کے دوروں کا اہتمام کرے گا۔ان دوروں کے شرکاءکو پاکستان کی ثقافت اور تاریخی تناظر میں ابھرتے ہوئے اور جدید پاکستان دیکھنے اور اس بارے میں تجربہ کے منفرد مواقع فراہم کر نا ہے ۔

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے نام بھیجے گئے خط میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے پاکستانی برادری سے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے کہا ہے اور پاکستانی نژاد امریکی نو جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ ان منفرد مواقع سے بھرپور استفادہ کریں کیونکہ یہ پبلک ڈپلومیسی کے لئے سفارتخانے کا بڑا اقدام ہوگا۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ عرصہ سے پاکستان کی ساکھ کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیاں ملکی ترقی کی راہ میں رکاٹ بنی رہی ہیں، اس لئے موجودہ حکومت اس بات کو ترجیح دیتی ہے کہ پاکستانیوں خصوصا امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی صلا حیتوں کو بھر پور طور پر بروئے کار لایا جائے ۔

 یہ پراجیکٹ پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے وژن 2025 ءکی روشنی میں شروع کیا ہے اور ” نو یور روٹس “ نامی اس پراجیکٹ کا مقصد دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی نوجوانوں، پاکستانی پیشہ ور ماہرین اور کمیو نٹی کی تنظیموں کو وہاں مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کے لئے مصروف کار کرنا ہے پاکستان کے دورے پر آنے والے نوجوا ن مختلف شہروں کے دورے کرسکیں گے اور وہ پاکستانی اعلی حکام ، نمائندوں اور دیگر اہم اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کر سکیں گے ۔ اس پراجیکٹ پر مختلف سپانسرز کی مدد سے عمل درآمد کیا جائے گا اور شرکا سے رجسٹریشن فیس وصول کی جائے گی تام شرکاءپاکستانی اور ان کی عمریں 18 سے 26 سال ہونی چاہیئیں ۔