پاکستان نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دیدیا۔۔۔ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 13:13 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکہ سے بات ہو سکتی،برتاو¿ قانون سے ہٹ کر نہیں ہوگا،اوباماانتظامیہ کو بتا دیا تھا اس شخص نے ملکی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ،ہم نہیں چاہتے معاملہ کسی کیلئے پرخاش کا باعث بنے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان شکیل آفریدی کی رہائی کے معاملے پر امریکا سے بات کرسکتا ہے، ڈاکٹر آفریدی پشاور کی ایک جیل میں 33سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔طارق فاطمی نے کہا کہ ہم اس

معاملے کو قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ کسی کے لیے پرخاش کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے بھی آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہم نے انہیں واضح طور پر بتا دیا تھا کہ اس شخص نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے ساتھ قانون کے تحت برتاو¿ کیا جا رہا ہے اور ایسا ہی ہو گا۔