پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک اور کارنامہ۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 15:36 شام


ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بارپھرون ڈے سریزہارگئی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے 57 رنز سے جیت لیا۔ سیریز چارایک سے میزبان ٹیم کے نام رہی۔ایڈیلیڈ میں ہونے والے آخری ون ڈے میں آسٹریلوی کپتان نے ٹا س جیتا۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر وارنر کا کیچ چھوٹ گیا۔ اس کے بعد وارنراور ٹریوس ہیڈ دونوں نے سنچریاں جڑ دیں۔دو سو اڑتالیس گیندوں کے بعد پاکستان کوپہلی وکٹ ملی۔ وارنر 179 اور ہیڈ 128 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے 3 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 369 رن

ز بنائے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے رنز دینے کی سنچری بنائی۔جواب میں مشکل ہدف کے آگے پاکستانی بیٹنگ لائن 312 رنز پر ہمت ہار گئی۔ اظہر علی پھر ناکام رہے۔بابر اعظم کی سنچری اور شرجیل کی تیز اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی اور سیریز 1۔4 سے آسٹریلیا کے نام رہی۔پاکستان کے لیے دورے کا اختتام مایوس کن رہا۔