پاکستان کے پاس140 ایٹمی ہتھیار،جنگی جہازوں کی ساخت تبدیل کرکے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے قابل بنا لیا ،بھارت کا زیادہ تر علاقہ پاکستانی میزائلوں کی زَد میں :امریکی سائنس دانوں کےانکشافات پر لالہ جی کی دھوتی گیلی ہوگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 19:03 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جوہری سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس 130 سے 140تک ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ پاکستان نے اپنے جنگی جہازوں ایف 16 اور فرانس سے خریدے جانے والے میراج جنگی طیاروں کی ساخت تبدیل کرتے ہوئے انہیں جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور  کروز میزائل لے جانے کے قابل بنا لیا ہے،بھارت کا زیادہ تر علاقہ پاکستانی میزائلوں کی زد میں ہے ۔

۔بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق ’’پاکستان ایولونگ نیو کلی

ئر ویپن انفرا سٹر یکچر ‘‘نامی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ا مریکی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطرناک جویری ہتھیاروں کی ساخت میں تبدیلی کر کے امریکی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ،امریکی سائنس دانوں نے سیٹلائٹ سے حاصل کی جانے والی تصاویر کے بغور مشاہدے کے بعد جاری کی جانے والی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے پاس 130سے140جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ پاکستان نے امریکہ سے حاصل کئے جانے والے ایف16جنگی جہازوں کی ساخت میں تبدیلی لاتے ہوئے انہیں بھی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے قابل بنا لیا ہے جبکہ فرانس سے خریدے جانے والے میراج جنگی طیاروں میں بھی تبدیلی لاتے ہوئے انہیں کروز میزائل کے استعمال کے قابل بنا لیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پا کستانی فضائیہ کے جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل لڑاکا طیاروں کے ایک حصے کو کراچی کے مغرب میں مسرور ائیر بیس پر زیر زمین رکھا گیا ہے، جہاں سخت سیکورٹی کے درمیان بہت بڑی انڈر گراؤنڈ سہولیات موجود ہیں ، زیر زمین یہ سہولیات ممکنہ طور پر ایک کمانڈ سینٹر سے منسلک ہیں ،تاہم پاکستان کا جوہری ہتھیار چلانے کا نظام کروز اور بیلسٹک میزائل چلانے والا نظام ہی ہے۔