یہ کام کبھی نہیں ہوگا‘ پاکستان نے چین کو یقین دہانی کرادی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 07:32 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان نے چین کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی سرزمین اس کے دیرینہ دوست کے خلاف کبھی استعمال نہیں ہوگی۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ اسلام آباد نے بیجنگ سے رابطہ کیا اور چین کے ساتھ اپنی فرینڈ شپ اور امن کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے یہ بات اس وقت سامنے آئی جب چینی میڈیا نے سنکیانگ حکومت کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان جاری کیا  کہ چائنہ پاکستان بارڈر پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے سکیورٹی سخت کردی جائے گی اور اس ح

والے سے بھارتی میڈیا بھی بے بنیاد پراپیگنڈا کررہا تھا۔