چین کی ترقی حضورپاکﷺ کی سیرتِ طیبہ کے تناظر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 17:42 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ )رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بورک لامتی فی بکورھا“
ترجمہ:”میری امت کے لیے صبح اٹھنے میں برکت رکھی گئی ہے “۔
یقینی بات ہے کہ جس نے بھی ا¿قا کریم ﷺ کی عادات کو اپنایا وہ دین و دنیا کی فلاح پا گیا۔پھر چاہے وہ کوئی قوم ہو یا کوئی شخص۔
خبر یہ ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چین کے نئے قمری سال کا بھرپور طریقے سے خیر مقدم کرنے کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،نئے چینی سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مرکزی تقریب کا انع

قاد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہوا جہاں چین کے خطہ اندرون مینگولیا سے تعلق رکھنے والے ثقافتی طائفہ نے بھرپور ثقافتی پرفارمنس پیش کی ، پرفارمنس کے ذریعے چینی ثقافت کے رنگوں کو خوبصورت انداز سے پیش کیا گیاجسے حاضرین نے خوب سراہا۔تقریب میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے نئے چینی سال کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ مشہور چینی کہاوت ہے کہ اگر آپ کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو صبح مرغ کی پہلی اذان سن کر اٹھ جایا کریں ،لہذا اس سال ہم بھی بہت محنت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ کی طرح بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال نئے چینی سال کی تقریبات کا اہتمام مختلف تعلیمی اداروں میں بھی کیا گیا جبکہ اسلام آباد کے علاوہ خصوصی طور پر ایک تقریب گوادر میں منعقد کی گئی۔چین میں نئے قمری سال کو مرغ سے منسوب کیا گیا ہے۔