پاک چین دوستی کا ایک اور سنگ میل، جدید ایٹمی توانائی ٹیکنالوجی کا تجربہ سب کو حیران کر گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 06, 2020 | 18:24 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی ہوالانگ وون کے استعمال سے بنائے گئے پہلے یونٹ کا ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کام یاب ہوگیا۔ چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاؤر پلانٹ کے K2یونٹ میں چین کی بنائی گئی ہوالانگ وون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ چین سے باہر پہلا ایسا یونٹ ہے جس میں اس ٹٰیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مذکورہ یونٹ میں ہاٹ فنکشنل ٹیسٹس کا

م یاب ہونے کا اعلان کیا ہے۔

چینی نشریاتی ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی رپوٹ میں مزید بتایا کہ اس کام یابی سے جوہری توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں جوہری ایندھن کی لوڈنگ اور پاور جنریشن کے گرڈ سے منسلک ہونے جیسے مراحل میں انتہائی اہم پیش رفت ہوگی۔ واضح رہے کہ ہوالانگ وون ٹٰیکنالوجی جسے HPR1000بھی کہا جاتا ہے تھرڈ جنریشن نیوکلیئر پاور ڈیزائن میں سے ایک ہے جسے نیوکلیئر پاؤر مارکیٹ میں سب سے زیادہ قبولیت حاصل ہے۔ اس وقت دنیا میں چین سے باہر چھ مقامات پر  پلانٹس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔