صدر ممنون نے اپنے فرائض منصبی کا ایک اورکٹھن تقاضہ پورا کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 03, 2017 | 12:22 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین نے چینی ہم منصب کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کے پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی ذاتی دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے اوردونوں ممالک نہ صرف بااعتماد دوست بلکہ سٹریٹیجک پارنٹر بھی ہیں۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے ماہ جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس منعقدہ تاشقند میں اپنی ملاقات اور مفید گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاک چین دوستی کو تعلقات کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔ صدر ممنون حسین نے اپنے جواب میں چینی صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔