چین کے تعاون سے پاکستان نے ایسے ہتھیار کی تیاری شروع کردی کہ جان کر ہر دشمن بھاگ جائے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 10:30 صبح

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے 1500 ٹن وزنی اور 95 میٹر لمبے بحری جہاز کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

چین کے تعاون سے تیار ہونے والے جہاز کا وزن 1500 ٹن جبکہ اس کی لمبائی 95 میٹر ہے۔ بحری جہاز کو جدید اسلحے اور خود کار دفاعی سامان سے لیس کیا جائے گا، 26 نوٹیکل مائیل کی رفتار سے سفر کرنے والا میری ٹائم پیٹرول ویزل جہاز کھلے پانیوں میں گشت، سیکیورٹی آپریشن، ریسکیو اور سی پیک کی حفاظت پر مامور ہوگا۔اس حوالے سے کراچی شپ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر کا کہنا تھا کہ سی پیک ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اس لئے میری ٹائم سیکیورٹی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت دفاعی پیداوار کے اخراجات پورے کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور نئی شپ یارڈ کا قیام بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ کے ایم ڈی رئیر ایڈمرل ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم کےلئے 6 جہاز تیار کئے جارہے ہیں جن میں 2 جہاز چین میں تیار ہوکر پاکستان پہنچ چکے ہیں جب کہ 4 کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے تیار کئے جائیں گے۔ یہ جہاز پاکستان کے معاشی زون اور سمندر کی سیکیورٹی کے لئے مددگار اور معاون ثابت ہوں گے۔