پاک چین ریل اور سمندر ی کارگو سروس شروع
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 02, 2016 | 06:30 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور چین نے سی پیک کے بعد ایک اور معرکہ عبور کر لیا ، چینی صوبے یوننان کو کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ سے ملانے کیلئے ریل اور سمندری راستے سے سامان کی ترسیل پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی شہر کن منگ سے پہلا قافلہ 500ٹن سے زائد سامان لیکر کراچی میں پورٹ قاسم کیلئے روانہ کر دیا گیاہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شعبے میں نئے دور کا آغاز ہو گیا ۔ چین سے آنے والے اس سامان کو کراچی پورٹ سے دنیا بھر میں روانہ کیا جائے گا ۔چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے روٹ کے فعال ہونے سے ٹرانسپورٹیشن کی مد میںماضی کی نسبت چین کو پچاس فیصد تک بچت ہو گی جبکہ اس سے مقامی فرمز اور تاجروں کو بھی فائدہ حاصل ہو گا ۔”نیا روٹ فعال ہونے سے کلائنٹس تک سامان جلدی اور محفوظ انداز میں پہنچنے میں مدد ملے گی “