”پاک فضائیہ کو سلام پیش کر تا ہوں “

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 07:53 صبح

رسالپور (مانیٹرنگ رپورٹ) برطانیہ کے ایئر چیف مارشل سر سٹیفن جان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں‘پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس نے خود انحصاری حاصل کرنے کی کامیاب کوششیں کیں‘دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سلام پیش کرتا ہوں‘ برطانیہ کے پاکستان سے ہمیشہ مضبوط تعلقات رہے ہیں۔

 پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 118 کمبیٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جمعہ کو پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپورم

یں کیڈٹس کی پاسنگ آوءٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی برطانوی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سر سٹیفن ہلیر تھے.تقریب سے خطاب میں برطانوی فضائیہ کے سربراہ نے پاسنگ آوءٹ تقریب میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایئر چیف مارشل سر سٹیفن ہلیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی جس میں پاک فضائیہ کی متاثر کن کارکردگی بھی شامل تھی انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ خدمات اور کارکردگی کی بھی تعریف کی برطانوی ایئرچیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔