بھارت کاپاکستان پراب تک کاسب سےبڑادہشتگردحملہ، کروڑوں پاکستانیوں کونقصان، عالمی میڈیابھی ہل گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 13:58 شام

 

نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ) لائن آف کنٹرول پرجارحیت کے ساتھ ساتھ بھارت آبی دہشتگردی پراترآیا۔بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کے لئے دریائے سندھ پرنئی نہریں بنانے کی منصوبہ بندی کرلی۔عالمی میڈیا کےاہم برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی بڑی مقدار میں ذخیرہ کرنے کے لئے مغربی دریاوں پر نہریں بنائی جائیں گی۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت مقبوضہ کشمیرسے گزرنے والے دریائے سندھ،چناب اورجہلم کے پانی کابڑاحصہ پاکستان کی ملکیت ہے۔


پاکستان پہلے ہی بھارت سے سندھ بیسن میں دو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر شدید تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے پاکستان کو شدید خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔اس سے قبل بھارت نے اپنی جانب سے دریائے چناب کا پانی روک لیا تھا۔ جس کے بعد پانی رکنے کے باعث ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد خطرناک حد تک کم ہوگئی۔یاد رہے کہ 13 دسمبر کو ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے پر تنازعے کے حل کے لیے غیر جانبدار ماہر یا چیئرمین عالمی ثالثی عدالت کی تقرری روکتے ہوئے پاکستان اور انڈیا کو جنوری تک کی مہلت دی تھی۔خیال رہے کہ بھارت کےاس عمل سے کروڑوں کی تعداد میں پاکستانیوں کانقصان ہوگاکیوں کہ ان کا انحصار دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاوں کے پانی پر ہے۔