پاکستان رینجرز نے انڈین آرمی کو منہ چھپانے پر مجبور کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 11:34 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان رینجرز کے جوانوں نے منہ کیا کھولے، انڈین آرمی منہ چھپانے لگ گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج میں بدنظمیا ور کرپشن سے متعلق اپنے ہی جوانوں کے ہاتھوں ویڈیوز کے ذریعے انکشافات نے بھارتی آرمی کو دنیا بھر رسوا کر کے رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی اہلکاروں کی جانب سے جلی روٹیاںاور دال والے پانی پر مشتمل ناقص خوراک دئیے جانے کے انکشافات کی ویڈیوز نے پاکستان رینجرز کو مذاق اڑانے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔
پاکستان رینجرز کے جوان بارڈر پر تعینات انڈین بارڈر

سکےورٹی فورس کے اہلکاروں پر بھبتیاں کسنے کا کوئی موقع جانے نہیں دے رہے،توپوں اور بندوقوں کے منہ تو کھولتے ہی کھولتے ہیں اپنے منہ کھول کر بھی حملے کر رہے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تیج بہادر نامی اہلکار کی ویڈیو کی وجہ سے بھارتی فوجی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، پاکستانی رینجرز کے جوان بھارتی اہلکاروں سے پوچھتے ہیں کہ”بھوک لگی ہے تو ادھر آجاﺅ، کھاناپینا سب ملے گا“۔واضح رہے کہ چند دن قبل بھارتی فوج میں بدعنوانی اور بدانتظامی کا پول کھولنے والے تیج بہادر کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔