پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کو ایسی بات کہہ دی کہ انڈیا پوری دنیا کے سامنے شرمندہ ہوگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 21, 2017 | 19:38 شام
نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ )بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ مذاکرات کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے ،بھارت سزا پوری کرنے والے سیکڑوں پاکستانی قیدیوں کو رہا نہیں کر رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر کا کہناتھا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتاہے ،تعاون کی فضا دونوں اطراف سے قائم ہونی چاہیے ،بھارت کو بھی ہاتھ بڑھانا چاہیے ،مذاکرات کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوںنے کہا کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فوجی کی حوالگی خوش آئند ہے لیکن بھارت سزا پوری کرنے والے سینکڑوں پاکستانی قیدیوں کو رہا نہیں کر رہا۔