بھارت کیساتھ تجارتی پالیسی میں تبدیلی نہیں کی: غیرت منڈ وزیر کا بیان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 16, 2017 | 18:43 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور 2012ء کی تجارتی پالیسی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں، پاک افغان سرحد کے بارے میں تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد اور سکیورٹی کو مزید بہتر بنا کرتجارتی آمدروفت کو بحال کردیا جائیگا، تجارت کیلئے سہولیات کی فراہمی میں اصلاحات سے عالمی تجارت میں سالانہ ایک کھرب ڈالرکا اضافہ ہوگا، ٹی ایف اے سے ترقی پذیرممالک کی معیشتوں کوزیادہ سہولت حاصل ہوگی، نئی منڈیوں میں داخلے سے برآمدات کو بڑھایا جاسکے گا، بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں ڈبلیو ٹی او کے تحت ٹی ایف اے کے نفاذ کے بارے میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کا ٹی ایف اے دسمبر2013ءمیں ہوا تھا اور عالمی تجارت میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے یہ پہلا بین الاقوامی معاہدہ تھا، عالمی ادارہ تجارت کے قوانین کے مطابق جب تک 110 مقررہ رکن ممالک معاہدہ کی تصدیق نہ کرتے تو اس پر عملدرآمد نہیں ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایف کی 110ممالک نے تصدیق کردی ہے اور اس پر پاکستان نے اکتوبر 2015ءمیں دستخط کئے تھے۔