پاکستان ایران قربتیں بڑھنے لگیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 25, 2016 | 04:45 صبح

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران سے 74 میگاواٹ بجلی خریدنے، ارومچی میں حبیب بینک لمیٹڈکی برانچ کھولنے اورعالمی کیپیٹل مارکیٹ میں سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعے کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈارکی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے نیشنل ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ کو یکم جنوری 2016ء سے 31 دسمبر 2016ء تک ایران کی کمپنی تواونیر کے ساتھ 74 میگاواٹ بجلی کی خریداری کیلیے ٹیرف میں توسیع کی سمری کی منظوری د
ی گئی۔ اجلاس کے دوران وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بھجوائی گئی اس سمری کی بھی منظوری دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کو پالیسی احکامات جاری کیے جائیں کہ وہ منصوبے کی کیپیٹل خالص لاگت ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کا ایک فیصد سیکورٹی کی مد میں تعمیری عرصہ سے پاور پرچیز ایگریمنٹ تک سالانہ تقسیم کرنے کی اجازت دے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سکوک بانڈ عالمی کیپیٹل مارکیٹ میں جاری کرنے کی بھی خزانہ ڈویژن کو اجازت دیدی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ(اگست)کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح3.56 فیصد رہی ہے جبکہ اس پچھلے سال اسی عرصہ میں مہنگائی کی یہ شرح8.55 فیصد تھی ۔اجلاس میںیہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں گندم سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے ذخائر بھی تسلی بخش ہیں اور ملک میں گندم کے 9.49 ملین ٹن ذخائر موجود ہیں جبکہ پچھلے سال اسی عرصہ میں یہ ذخائر 8.75ملیئن ٹن تھے۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح میں بھی 3.2فیصد اضافہ ہوا ہے۔