سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کے80 ارب ڈالر کی معلومات حاصل کرنے کا معاہدہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 05:00 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ) پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے جس کے بعد پاکستانیوں کی 80ارب ڈالر سے زائد رقوم کی معلومات پاکستان کو مل سکیں گی۔معلومات کا تبادل اگلے سال جولائی میں ہوسکے گاجب نئی حکومت ہوگی ضروری نہیں وہ ن لیگ کی ہو۔اسحٰق ڈار اب تک دو سو ارب ڈالر کی واپسی کا یقین دلاتے رہے اب اسی ارب ڈالر کی بات کی جارہی ہے۔ تاہم معادے کے مطابق دونوں ملک ایک دوسرے کو اکاؤنٹ کی تفصیل دینے کے پابند ہونگے۔ معاہدے پر چیئرمین ایف بی آر اور سوئس سفیر نے دستخط کئے۔&nbs

p; اس معاہدے سے خصوصا ٹیکس مقاصد کے لئے معلومات کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ معاہدے میں سروس فیس اور کیپٹل گین ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانا شامل ہے۔ معاہدے میں ثالثی کی شق بھی شامل ہے جس سے دوگنا ٹیکس سے بچنے کی ضمانت ملے گی۔ معاہدے سے ٹیکس مقاصد کیلئے بینک معلومات تک رسائی بھی ملے گی اور کوئی ایک ادارہ اس معلومات کو رد نہیں کرسکتا کیونکہ یہ معلومات بینک یا کوئی مالی ادارہ حاصل کرتا ہے۔