لاہور ہائیکورٹ نے بھی پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری روک دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 17:54 شام

لاہور(مانیٹرنگ)لاہور ہائیکورٹ نے پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا . وزارت داخلہ کو اگلی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ترک اساتذہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے پاک ترک فاﺅنڈیشن کے ترک اساتذہ کی ملک بدری کا حکم جاری کیا ہے۔ درخواست میں یہ انکشاف کیا گیا کہ ملک بدری سے پاک ترک فاﺅنڈیشن کے سکولوں میں 11 ہزار طلبہ متاثر ہونگے جبکہ یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ طلباءسے تعلیم کا حق چھیننا آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی پاک ترک فاﺅنڈیشن کے سکولوں کی بندش کو روکا جائے اور ترک اساتذہ کی پاکستان بدری کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں جس پر ہائیکورٹ نے 103 اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات روک کر وزارت داخلہ کو مزید سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست پر مزید سماعت 17 جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ پہلے ہی ایسے احکامات جاری کرچکی ہے۔