پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 56 رنز سےشکست دیدی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 17, 2016 | 18:43 شام

دبئی (مانیٹرنگ) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیدی

 ویسٹ انڈیز نے گزشتہ روز دو وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے تھے۔ آج آخری دن کھیل کے آغاز پر ہی ویسٹ انڈیز کو نقصان اٹھانا پڑا جب مارلن سیموئلز صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ 116 رنز پر گری جب جرمین بلیک ووڈ 15 رنز بنا کر ریویو پر آؤٹ ہو گئے۔ روسٹن چیز اور ڈورچ بھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور جلد پویلین لوٹ گئے۔ چیز نے 35 جبکہ ڈورچ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ڈیرن براوو وکٹ پر

موجود ہیں جنہوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی سینچری مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کیلئے بھی جیت کی امید پیدا کر دی۔ کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 232 رنز بنا لئے تھے۔اس کے بعد ایک ایک کرکے اس کے کھلاڑی آئوٹ ہوتے گئے اور پوری ٹیم  پر289 آئوٹ ہوگئی۔

گزشتہ روز 346 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری۔ کریگ بریتھ ویٹ 6 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ لیون جانسن اور ڈیرن براوو نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد عامر نے 87 کے مجموعی سکور پر لیون جانسن کو پویلین روانہ کر دیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل دوسری اننگز میں قومی ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ پاکستان کے 7 بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ ٹرپل سنچری میکر اظہر علی دوسری اننگز میں صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق کا کریز پر قیام بھی مختصر رہا، وہ 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ دویندرا بشو کی گھومتی گیندوں نے مڈل آرڈر بلے بازوں کو گھما دیا۔ بابر اعظم اور کپتان مصباح الحق غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیلتے ہوئے بولڈ ہوئے۔ آخری 6 بلے باز سکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لیگ سپنر دویندرا بشو نے کیرئیر بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں آٹھ اور میچ میں دس شکار کیے