پاکستان روس اور چین نے افغانستان کے بارے میں بڑا فیصلہ کر لیا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 04:30 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان روس اور چین کے خارجہ سیکریٹریز سطح کے مذاکرات،افغانستان میں انتہا پسند گروپوں خاص طور پر داعش سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار،تینوں ملکوں کا افغانستان میں امن و مفاہمت کے عمل میں تعاون کے حوالے سے کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق، مشاورت کے عمل کو وسعت دینے اور اس میں افغانستان کی شمولیت  پربھی  اتفاق کیا گیا۔

مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان روس اور چین کے خارجہ سیکریٹریز سطح کے مذاکرات منگل کو

ماسکو میں ہوئے تینوں ملکوں کے درمیان سہ فریقی مشاورتی مذاکرات کا یہ تیسرا دور تھا مذاکرات میں افغانستان میں سیکورٹی کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انتہا پسند گروپوں خاص طور پر داعش  سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔مذاکرات میں تینوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کی سربراہی اور سرپرستی میں چلنے والے امن و مفاہمت کے عمل میں تعاون کے حوالے سے کوششوں کو جاری رکھا جائے گا تا کہ مسلح اپوزیشن کو پرامن زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کے طور پر اقوام متحدہ کی پابندی والی فہرست میں شامل افراد کا نام نکلوانے کے لیے لچکدارانہ سوچ کی تصدیق کی تا کہ یہ افراد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرسکیں۔تینوں ملکوں نے اس حوالے سے مشاورت کے عمل کو وسعت دینے اور اس میں افغانستان کی شمولیت  پربھی  اتفاق کیا ۔ بات چیت کے شرکاء  نے بعد ازاں روسی نائب وزیر خارجہ ایگور مارک گلوف سے بھی ملاقات کی۔