آر یا پار: بالآخر پاک فوج نے بڑا فیصلہ کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 06:28 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک فوج نے افغانستان سے مطلوب دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے افغان حکام پر واضح کیا ہے کہ ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے یا پاک فوج کے حوالے کیا جائے۔

پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق  جمعہ کی صبح پاکستان میں تعینات افغان ایمبیسی کے حکام کو جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی طلب کیا گیا

۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاک فوج نے  افغان حکام کو مطلوب دہشتگردوں کی ایک فہرست بھی دی ۔اس فہرست میں انتہائی مطلوب 76دہشتگردوں کے نام اور تفصیلات درج ہیں جن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔