پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا : تیسرے ون ڈے کے کھیل کا اب تک کا احوال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 06:26 صبح

پرتھ (ویب ڈیسک) پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

اس وقت کریز پر بابر اعظم اورعمر اکمل موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے 38 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم نے تین چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی ہے۔انھوں نے اپنا 21واں ایک روزہ میچ کھیلتے ہوئے 1000 رنز مکمل کیے ہیں۔اس سے قبل 21 میچ کھیل کر 1

000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر سر ویو رچرڈز، پیٹرسین، ٹراٹ اور ڈی کاک کے نام ہے اور اب فہرست میں بابر اعظم کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور اس کی پہلے وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری جب حفیظ چار رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔شرجیل خان نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 46 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی تاہم اگلی ہی گیند پر ہیڈ نے انھیں بولڈ کر دیا۔اسد شفیق بھی صرف پانچ رنز بنا کر ہیڈ کا دوسرا شکار بنے۔شعیب ملک اور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں سکور میں 63 رنز کا تیزی سے اضافہ کیا تاہم شعیب ملک 39 کے انفرادی سکور پر سٹین لیک کی پہلی وکٹ بنے۔تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان نے وہی ٹیم میدان میں اتاری ہے جس سے میلبرن میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مچل مارش اور مچل سٹارک کی جگہ ہیڈسکومب اور سٹین لیک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے میلبرن میں دوسرے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔