پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا : اگلا ون ڈے کب کھیلا جارہا ہے؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 05:57 صبح

سڈنی (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکس

تان کو 92 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی،تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے دوبارہ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرایا جبکہ چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 86 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا