یہ ہوتی ہے سرجیکل سٹرائیک : پاکستانی شاہینوں نے بنگالی ٹائیگرز کا منہ نوچ لیا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 05:16 صبح

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستانی ہیکرز نے مبینہ طور پر گوگل بنگلہ دیش کے پیج کو ہیک کرلیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے گوگل بنگلہ دیش کے ڈومین ایڈریس کو بنگلی دیش ٹیلی کمیونیکشنز کمپنی لمیٹڈ (بی ٹی سی ایل) کی ڈی این ایس انٹری میں بدل کر صارفین کو ایک کاسٹیوم پیج کی جانب منتقل کردیا۔

ان ہیکرز نے اپنی شناخت ٹیم پاک سائبر اٹیکس کے نام سے کی اور پیج پر یہ پیغام چھوڑا

‘‘ سیکیورٹی تو بس ایک واہمہ ہے’’۔ہیکرز نے اپنی کارروائی کو چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی اور اس ہیک شدہ پیج پر واضح طور پر ہیکر کی شناخت اس پیغام کے ساتھ کی ’’ فیصل 1337 سے ٹکراؤ‘‘۔اس کے ساتھ ساتھ ہیکر کے فیس بک پیج اور ای میل ڈی تک کا لنک بھی دے دیا گیا۔پیج ہیک ہونے کے فوری بعد گوگل نے بنگلہ دیش کے سرچ پیج تک رسائی حاصل کرنے والے صارفین کو اپنے انٹرنیشنل سرچ ہوم کی جانب ری ڈائریکٹ کردیا۔دوسری جانب کچھ دیر بعد بی ٹی سی ایل نے ہیکرز کی انٹری کو اپنے سسٹم میں ٹھیک کرکے سائٹ تک رسائی بحال کرنے کا دعویٰ کیا۔تاہم سہ پیر تک اس گوگل پیج تک صارفین تک رسائی نہیں ہوسکی تاہم اب اسے بحال کردیا گیا ہے